نبیل گبول نے لیاری میں فوج کی تعیناتی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، الیکشن کمشنر اور سیکریٹری داخلہ کو یکم مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک April 27, 2013
نبیل گبول لیاری سے قومی اسمبلی کے لئے ایم کیو ایم کے امیدوار ہیں۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول نے لیاری میں انتخابی عمل کے دوران پاک فوج کی تعیناتی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔


ایم کیو ایم کے رہنما اور این اے 248 سے انتخابی امیدوار سردار نبیل احمد خان گبول کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیاری میں پولیس افسران محفوظ نہیں، گزشتہ دنوں رینجرز کے ڈی ایس آر کا بیہمانہ قتل کردیا گیا، عدالت عالیہ سے اپیل ہے کہ پرامن اورآزادانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔


سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، الیکشن کمشنر اور سیکریٹری داخلہ کو یکم مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |