29ویں ایشین اسنوکرچمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے عراق کو ہرا دیا
29ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی کھلاڑی محمد سجاد نے عراق کے علی جلیل کو شکست دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسنوکر چیمپئن شپ میں 14 ممالک کے 36 کھلاڑی شریک ہیں جب کہ 8 مقامی کھلاڑی بھی اپنے جوہردکھائیں گے۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ پاکستان کے محمد سجاد اور عراق کےعلی جلیل علی کے درمیان کھیلا گیا جو محمد سجاد نے جیت لیا۔
ایونٹ میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔