تحریک انصاف کا یکم مئی کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ

کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر جلسہ عام کو منسوخ کردیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 27, 2013
تحریک انصاف کا جلسہ یکم مئی کو مزار قائد پر ہونا تھا. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے امن و امان کے پیش نظر یکم مئی کو ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یکم مئی کو مزار قائد پر تحریک انصاف کا جلسہ عام ہونا تھا جس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان خطاب کرنے والے تھے تاہم شہر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر جلسہ عام کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چار روز کے دوران ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفاتر اور کارنر میٹنگز کے دوران ہونے والے دھماکوں میں 22 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ درجنوں زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں