مسلم لیگن کے خلاف پیپلزپارٹی تحریک انصاف اورق لیگ ایک ہیں شہبازشریف

عمران خان ان لوگوں پر الزام لگاتے ہیں جنہوں نے پنجاب کو ترقی دی، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 27, 2013
پنجاب کی 700میگاواٹ بجلی صوبے سے باہر جارہی ہے،،شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کے خلاف پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور(ق) لیگ یک زبان ہوکر بات کرتے ہیں، عوام انتخابات کے روز سائیکل کے پہیوں سے ہوا نکال دیں اور تیر اور بلے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں۔

شیخوپورہ کے علاقے وار برٹن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے حاجیوں کی جیبیں کانٹیں ،ملک کو اندھیرے میں ڈبودیا ، پاکستان کو لوٹ کھسوٹ کا مال سمجھ کر لوٹا اور قوم کو اندھیروں کے تحفے دیئے لیکن پھر بھی عمران خان کہتے ہیں کہ اس میں آصف زرداری کا کوئی قصور نہیں، عمران خان اپنا سارا نزلہ نوازشریف اورشہبازشریف پر گراتے ہیں اور اس شخص پر الزام لگاتے ہیں جس نے پنجاب کو ترقی دی، جس نے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھایا،دانش اسکول کھولے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،اجالا اسکیم شروع کی،میٹروبس منصوبہ مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق) یک زبان ہوکربات کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب کی 700میگاواٹ بجلی صوبے سے باہر جارہی ہے، 900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے بند پڑے ہیں، اگرپاکستان سے اندھیرے اورکرپشن کو ختم کرنا ہے، چوروں کو بھگانا ہے تو پھر 11مئی کو نوازشریف کوووٹ دینا ہے، عوام انتخابات کے روز سائیکل کے پہیوں سے ہوا نکال دیں اور تیر اور بلے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |