دہشتگردوں کے آگے نہ جھکیں گے اور نہ ہی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے رابطہ کمیٹی

تحریک کے کارکنان کے عزم وحوصلے کی وجہ سے ہی میرا حوصلہ ہمیشہ بلند رہتا ہے، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے کارکن ہی نہیں ہیں رابطہ کمیٹی بھی پرعزم ہے، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نہ تو دہشت گردوں کے آگے جھکے گی اورنہ ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔


کراچی سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں ایم کیو ایم کے کارکنان ہی حوصلہ مند نہیں ہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کا ایک ایک رکن بھی پرعزم اور حوصلہ مند ہے، رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اورنہ ہی دہشت گردوں کے آگے جھکیں گے اورنہ ہی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دوران گفتگو کہاکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ تحریک کے کارکنان کے عزم وحوصلے کی وجہ سے ہی میرا حوصلہ ہمیشہ بلند رہتا ہے کیونکہ تحریکی کارکنوں نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں اپنے عمل وکردار سے ثابت کیا کہ وہ ایم کیو ایم کا ساتھ کسی قیمت پرنہیں چھوڑیں گے، انہیں اس بات سے تقویت بھی ملی ہے کہ کارکنوں کی طرح رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی باہمت اور باحوصلہ ہیں اور ہرقسم کی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔
Load Next Story