مسلم لیگ ن کو پنجاب پولیس کی حمایت حاصل ہے لطیف کھوسہ

لاہور میں این اے 119اور این اے 123میں مسلم لیگ(ن) کے امیدار انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں, لطیف کھوسہ

پولیس مسلم لیگ (ن) کے امیدوراوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، لطیف کھوسہ ۔ فوٹو : فائل

سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں پولیس کی حمایت حاصل ہے۔


لطیف کھوسہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 23 اپریل کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں امیدواروں کے اجلاس میں دونوں امیدواروں کے حامیوں نے اسلحہ کی نمائش کی اور دونوں لیگی امیدواروں نے ایک دوسرے پر پتھر اورکرسیاں پھینکی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے تاہم پولیس کی جانب سے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ شہر کی پولیس مسلم لیگ (ن) کی حامی ہے۔



لطیف کھوسہ نے خط میں کہا کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119اور این اے 123میں مسلم لیگ(ن) کے امیدار انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔



Load Next Story