الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے اوقات کار کا اعلان کر تے ہوئے تمام ریٹرننگ افسران کو فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں پولنگ افسران کو بھیجے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 11 مئی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک رجسٹرڈ ووٹرز اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر حق رائے دہی استعمال کریں گےاورپولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہے گا ۔
سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر معمور اہلکار بغیر کسی وقفے کے انتخابی عمل جاری رکھنے کو یقینی بنائیں کیونکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ان کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔