ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ ملک کی خدمت بھی کی ہے نواز شریف
پاکستان کو ایسی حکومت چاہئے جس کو اقتدار سے نہیں ملک سے محبت ہو، نواز شرہف
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ ملک کی خدمت بھی کی ہے اورانشااللہ 11مئی کواپنی دوبارہ حکومت آنے کے بعد ملک کوایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صدرنوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے 11مئی شیر کی فتح کا دن لکھ دیا ہے، اسی مہینے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اورانشااللہ اس مہینے ہونے والا انتخابات بھی جیتیں گے، پاکستان کو ایسی حکومت چاہئے جس کو اقتدار سے نہیں ملک سے محبت ہو اور مسلم لیگ(ن) الیکشن جیت کر اسی جذبے کے تحت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دورحکومت میں جو کام کئے وہ آج تاریخ کا حصہ ہے، ہمارے دور میں سبز پاسپورٹ اور سبز ہلالی پرچم کی عالمی برادری میں عزت تھی، دہشت گردی کا دوردور تک نام و نشان نہ تھا، پاکستان کی معیشت پورے خطے میں مثالی تھی، کہنے کو تو ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن ملک میں اندھیروں کا راج ہے، 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اگر ہماری حکومت کو کام کرنے دیا جاتا تو پاکستان اس مقام پر نہ ہوتا جہاں آج کھڑا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ لوگ دعوے کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ نوجوان ہیں لیکن اصل میں تو نوجوان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں، (ن) لیگ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، بر سراقتدار آکر جگہ جگہ بینک کھولے جائیں گے، علم و ہنر رکھنے والوں کو انتہائی آسان شرائط پر قرض دیں گے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ5 سال میں شہبازشریف نے جس طرح صوبے کی خدمت کی اس کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی، اس دوران پنجاب میں ہرکام میرٹ پر ہوا، ہم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں لگا ۔