خواتین کی بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے جوہی چاؤلہ

فرحان اختر نےخواتین سے زیادتی کیخلاف مہم شروع کرکےبہت اچھا کام کیااورہرکسی کو ایسے واقعات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے


ویب ڈیسک April 27, 2013
اخبار پڑھنا اسی لئے پسند نہیں کرتی کہ ہر روز کسی نہ کسی خاتون سے زیادتی کی خبر شائع ہوتی ہے، جوہی چاؤلہ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی بے حرمتی اور زیادتی کی خبریں سن کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

جوہی چاؤلہ نے اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر کی خواتین سے زیادتی کے خلاف ''مین اگینسٹ ریپ اینڈ ڈسکریمنیشن'' نامی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرحان اختر نے مہم شروع کرکے بہت اچھا کام کیا ہے اور ہر کسی کو معصوم بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخبار پڑھنا اسی لئے پسند نہیں کرتیں کہ ہر روز کسی نہ کسی خاتون سے زیادتی کی خبر شائع ہوتی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور ماں ان کے لئے یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ آج چھوٹی عمر کی بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرحان اختر کو مشورہ دیں گی کہ وہ خواتین سے برابری کے سلوک اور درجہ دینے کے موضوع پر فلمیں بنائیں تاکہ لوگوں کو خواتین کی عزت وتکریم سے متعلق آگاہی دی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں