گوانتاناموبے جیل کے ناموافق حالات پربھوک ہڑتال کرنیوالے قیدیوں کی تعداد 100ہوگئی 

جیل انتظامیہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کررہی ہے تاہم ان کی کوششیں مؤثر ثابت نہیں ہورہی، وکلا قیدی


ویب ڈیسک April 27, 2013
ہڑتالی قیدیوں میں سے 19 کو تشویشناک حالت سے بچانے کے لئے مائع خوراک دی جارہی ہے۔ جبکہ 5 قیدیوں کو حالت تشویشناک ہوجانے پر اسپتال منتقل کردیا گیا فوٹو: رائٹرز

گوانتاناموبے جیل کے ناموافق حالات پر قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے جو اب بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہڑتالی قیدیوں میں سے 19 کو تشویشناک حالت سے بچانے کے لئے مائع خوراک دی جارہی ہے جبکہ 5 قیدیوں کو حالت تشویشناک ہوجانے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قیدیوں کے وکلا کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کی کوشش کررہی ہے تاہم ان کی کوششیں مؤثر ثابت نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ گوانتاناموبے جیل میں قید قیدیوں نے فروری سے جیل کے ناموافق حالات اور غیر معینہ مدت کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے اور ہڑتالی قیدیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں