بھارتی فورسز کا سرحد پر پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ

بھارتی فورس نے مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے ہیں کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں


ویب ڈیسک June 11, 2018
بھارتی فورس نے مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے ہیں کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں (فوٹو: فائل)

بھارتی سیکیورٹی فورس نے سرحد پر ایک کبوتر کو پکڑا ہے جسے انہوں نے پاکستانی جاسوس قرار دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے امرتسر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے گئے ہیں کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں۔ قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ء میں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کبوتر پکڑے جانے کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کی طرف سے کسی کبوتر کے پکڑے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں جب بھی کوئی پرندہ نظر آتا ہے تو بھارتی حکام اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں سرحد کے دونوں جانب دیہات میں مقیم شہریوں نے کبوتر پال رکھے ہیں اور کبوتر بھی عام پرندوں کی طرح سرحد کی پروا کیے بغیر بارڈر کے آرپار پرواز کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں