ہنگو میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


ویب ڈیسک June 11, 2018
ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ فوٹو : فائل

ہنگو میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔