کابل میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملہ 13 افراد ہلاک

شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔


ویب ڈیسک June 11, 2018
شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی بہبود وترقی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ملازمین چھٹی کرکے گھر واپس جانے کے لیے بس کا انتظار کررہے تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خود کش بمبار نے سرکاری عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے کہ افغان صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان طالبان نے بھی عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔