نیب کی نوازشریف بیٹوں بیٹی اورداماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، پانچوں افراد فیصلے کے نتائج سے بچنے کیلیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں، نیب


ویب ڈیسک June 12, 2018
ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل اختتام پر ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں، نیب (فوٹو : فائل)

نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب انور نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |