دیارِغیر میں پاکستانیوں نے ہمیشہ پاک وطن کا نام روشن کیا صنم بخاری

کھیل کا میدان ہویا تعلیم کا شعبہ، میڈیکل سائنس ہویا فنون لطیفہ ،پاکستانیوں نے بے مثل کامیابیاں حاصل کیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar June 12, 2018
ہمیں فلموں میں اپنے وطن کا خوبصورت کلچر دکھا کر لوگوںکو بتانا ہے کہ ہم کتنے امن پسند اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں، اداکارہ۔ فوٹو؛ فائل

اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں نے ہمیشہ ہی پاک وطن کا نام روشن کیا ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے صنم بخاری نے کہا کہ جب پاکستان میں قیامت خیززلزلہ آیا تواس موقع پردیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی نے وطن عزیز کے مجبوراورمتاثرہ بہن بھائیوں کی فلاح کیلیے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ میں نے بھی قیامت خیززلزلے اورسیلاب کے موقع پرناروے میں اپنے قریبی دوست احباب سے فنڈریزنگ کرکے پاکستان میں متاثرین کی امداد کیلیے رقم اورسامان بھجوایا جبکہ پاکستان میں ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھا رکھی ہے جس کی تعلیم سمیت دیگراخراجات برداشت کرتی ہوں۔

صنم بخاری نے کہا کہ اسی طرح پاکستان سے دوررہنے والے پاکستانی ہمیشہ ہی پاکستان کی سپورٹ کیلیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ایسے میں اگربات پاکستان فلم انڈسٹری کی ہے تواس کیلیے بھی دیارغیرمیں بسنے والے افراد کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے ہاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسی فلمیں بنائی جائیں جس سے جہاں شائقین انٹرٹین ہوں، وہیں پاکستان کا سافٹ امیج بھی دنیا بھرتک پہنچ سکے۔

اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں بننے والی فلموں کے ذریعے مثبت چیزیں سامنے لائی جاتی ہیں، یا پھراپنی ثقافت کوپروموٹ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان باتوں پرخاص توجہ نہیں دی جاتی۔ حالانکہ اس پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صںم بخاری نے کہا کہ مغربی ممالک میں دکھائی جانے والی فلموں میں اگرہم مغرب کا کلچر ہی دکھائیں گے تووہ انھیں متاثر نہیں کرے گا۔ ہمیں تواپنے وطن کا خوبصورت کلچر دکھا کر لوگوںکو بتانا ہے کہ ہم کتنے امن پسند اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں