ترسیلات زر میں جولائی تا مئی 3 فیصد اضافہ
11 ماہ میں18ارب ڈالربھجوائے، گزشتہ برس اسی مدت میں17.5 ارب ڈالر بھجوائے گئے تھے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ترسیلات کی آمد میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018 کے ابتدائی 11 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 18 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.95 فیصد زائد رہیں۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستانی کارکنوں نے 17 ارب 51 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجوائی تھیں۔ مئی 2018 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت ایک ارب 77کروڑ ڈالر رہیں۔ مئی 2018کی ترسیلات اپریل 2018 سے 7.30 فیصد زائد اور مئی 2017 سے 5.13 فیصد کم رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 2018کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں 18028.24 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 17511.12 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2.95 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔
مئی 2018 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1771.24ملین ڈالر تھی جو اپریل 2018 کے مقابلے میں 7.30فیصد زیادہ اورمئی 2017 کے مقابلے میں 5.13 فیصد کم ہے۔
بلحاظ ملک مئی 2018 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 432.05 ملین ڈالر، 369.92 ملین ڈالر، 276.55 ملین ڈالر، 254.31 ملین ڈالر، 178.96 ملین ڈالر، اور 60.31 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 514.5 ملین ڈالر، 426.68 ملین ڈالر، 248.88 ملین ڈالر، 239.2 ملین ڈالر، 209.95 ملین ڈالر اور 51.2ملین ڈالر تھیں۔
مئی 2018 کے دوران ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر316.77 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2017 میں ان ملکوں سے271.79 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔