محمد وسیم مے ویدر کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے
پاکستانی باکسر آئندہ ماہ ٹائٹل کے لیے کوالالمپور میں متھالین کے مدمقابل ہوں گے
پاکستانی باکسر محمد وسیم کھیل میں دوبارہ بلندی پانے کیلیے معروف امریکی اسٹار مے ویدر کے ہمراہ ٹریننگ کریں گے۔
ڈبلیو بی سی کے سابق سلور فلائی ویٹ چیمپئن وسیم نے اسے اپنے لیے نیا چیلنج بنالیا، انھوں نے کہا کہ وہ مجھے پاگل کہتے ہیں کیونکہ میں نے صرف 8 پروفیشنل فائٹس کے بعد ورلڈ ٹائٹل کی جانب دیکھنا شروع کردیا۔ ان کے پاس اب آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل فائٹ کی تیاری کیلیے 40 یوم بچے ہیں۔
رواں برس ٹائٹل بائوٹ کی کمی اور اسپانسرشپ کی عدم دستیابی کے سبب وسیم کو اپنے ڈبلیو بی سی ٹائٹل سے محروم ہونا پڑگیا تھا لیکن اب انھوں نے آئی بی ایف ٹائٹل کے حصول کو اپنا مقصد بنالیا، جس کیلیے ان کا پڑائو ایک بار پھر لاس ویگاس میں ہے، وہ آئندہ ماہ اس ٹائٹل کیلیے کوالالمپور میں جنوبی افریقی حریف موٹوٹی متھالین کا سامنا کریں گے، تاہم اس سے قبل کھیل میں دوبارہ بلندی پانے کیلیے وہ فلوئیڈ مے ویدر کے جم کو جوائن کریں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک نیا آغاز ہوگا، وقت گزرتا جارہا ہے لیکن مجھے اپنے خوابوں کو مکمل کرنے کیلیے دوبارہ ٹریک پر آنا ہوگا، جو میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر پورا کرپائوں گا۔ بدقسمتی سے میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل پانے کا موقع گنوابیٹھا لیکن یہ تمام مشکلات میری راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں، میرے ارادے بلند ہیں، جب میں یہاں لوگوں کو بتاتا ہوں کہ میں ورلڈ ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہوںتو وہ بہت حیران ہوتے ہیں، کیونکہ عمومی طور پر باکسر ز20 سے زائد پروفیشنل بائوٹس کے بعد اس جانب سوچتے ہیں۔ لیکن میں پہلے ہی بہت وقت ضائع کرچکا ہوں۔
واضح رہے کہ وسیم نے کیریئر کی اب تک 8 پروفیشنل فائٹس میں 5 بار حریفوں کو ناک آئوٹ کیا ہے، رواں برس ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ چیمپئن جاپانی باکسر ڈیاگو ہیگا سے ان کی فائٹ شیڈول تھی لیکن خاطرخواہ مالی وسائل نہ ہونے کے سبب یہ مقابلہ ممکن نہیں ہوسکا، تاہم اب وہ نئے چیلنج کیلیے جیف مے ویدر کے ہمراہ ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وسیم نے مزید کہا کہ میں اپنی حد تک بھرپورٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہوں، طویل وقفے کے بعد دوبارہ ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم میری کوشش ہوگی کہ میں اپنا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھوں۔