ملک میں جنگلات کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ابھی تک جنگلات کے حوالے سے کوئی مستند ڈیٹاموجود نہیں۔

پاکستان میں ابھی تک جنگلات کے حوالے سے کوئی مستند ڈیٹاموجود نہیں۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے رواں سال کے آخرتک ملک میں جنگلات کا مستند ڈیٹامرتب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

عالمی جنگلی حیات فنڈ،فن لینڈ کی آربوناٹ کمپنی اورصوبائی حکومتیں ملکرسروے کررہی ہیں۔ سروے کے عمل کومستند بنانے کیلیے پہلی بارسٹیلائیٹ کے ذریعے ہائی ریزولوشن امیجزحاصل کیے جارہے ہیں۔


سروے کایہ عمل رواں سال اگست میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد وفاقی حکومت ڈیٹا کو کتابچے کی شکل میں شائع کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ابھی تک جنگلات کے حوالے سے کوئی مستند ڈیٹاموجود نہیں، اگرچہ1992،2004 اور2011 میں جنگلات کے سروے ہوئے لیکن ایسے سروے عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیے جاتے۔
Load Next Story