مجیب 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بنیں گے

افغانستان کی تاریخ کا اولین ٹیسٹ 14جون کو بھارت کیخلاف شروع ہوگا۔


Sports Desk June 12, 2018
افغانستان کی تاریخ کا اولین ٹیسٹ 14جون کو بھارت کیخلاف شروع ہوگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان کے مجیب الرحمان 21ویں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بنیں گے۔

طویل فارمیٹ میں اس وقت کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو 2000کے بعد دنیا میں آیا ہو، مجیب 28مارچ 2001کو خوست میں پیدا ہوئے تھے، افغانستان کی تاریخ کا اولین ٹیسٹ 14جون کو بھارت کیخلاف شروع ہوگا، اس میں مجیب الرحمان کو شرکت کا موقع ملا تو رواں صدی میں پیدا ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بن جائیں گے۔

افغانی اسپنر 13سال بعد پہلے کھلاڑی بھی ہونگے جنھیں اپنا اولین فرسٹ کلاس میچ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی صورت میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔اس سے قبل بنگلادیش کے نظام الدین نے 2004میں فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ ڈیبیو ایک ساتھ ہی کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔