عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں


ویب ڈیسک June 12, 2018
عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں: فوٹو: ٹوئٹر

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کرلی۔ پارٹی کے دیگرلوگ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے روزہ رسول پرحاضری دی اورمسجد نبوی میں شب گزاری اورعبادت کی۔ عمران خان نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

دوسری جانب عمران خان کی آج مدینے میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں اورپاکستان واپسی پرعمران خان پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔