نازیہ حسن کی بارہویں برسی کل منائی جائے گی

نازیہ کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1982ء میں ریلیز ہوا۔


Cultural Reporter August 11, 2012
فوٹو فائل

برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی بارہویں برسی کل منائی جائے گی ۔ پاپ کوئین کا انتقال کینسر کے عارضے کے باعث ہوا تھا۔ خوش شکل اور خوبصورت آواز کی مالک نازیہ حسن نے پندرہ برس کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا تھا۔

ان کی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر ، ایکٹر وڈائریکٹر فیروز خان نے فلم ''قربانی'' میں ''آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے'' شامل کیا جس نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپراسٹار بنا دیا اور اس طرح وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی میوزک انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام بن گیا۔

نازیہ کا پہلا البم ''ڈسکو دیوانے'' 1982ء میں ریلیز ہوا ،جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا ۔ بہن بھائی کی اس جوڑی نے بعد میں بھی کئی یادگار گیت گائے۔ ''ڈسکو دیوانے'' کے بعد اگلے دس سالوں میں نازیہ کے چار مزید البم ''بوم بوم''،''ینگ ترنگ''، ''ہاٹ لائن'' اور ''کیمرہ کیمرہ'' ریلیز ہوئے۔

مذکورہ تمام البمز نے اس کی کامیابی اورمقبولیت کے گراف میں اضافہ کرتے چلے گئے۔نازیہ حسن نے پاکستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے ''بین'' کے نام سے این جی او بھی بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں