آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے نواز شریف

کرپشن نہ کرنے والا پیشیاں بھگت رہاہے تاہم پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک June 12, 2018
پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے، سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں ان سے متفق ہوں، کرپشن نہ کرنے والا 100 پیشیاں بھگت رہاہے تاہم میں پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب کی نوازشریف، بیٹوں، بیٹی اورداماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کیس اپنے پاس منگوالے جو فیصلہ کرنا ہے کر دے، مجھے پھانسی پر لٹکا دیں یا جیل بھیج دیں، دباؤ کے حالات میں مقدمے نہیں لڑے جاتے، چار ہفتوں کے مقدمے میں فیصلہ اور ایک مانیٹرنگ جج بھی بٹھایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمارکس دییے گئے میں اپنی بیوی کی عیادت کا میڈیا تشہیر کے لیے بیان دیتا ہوں جب کہ میں نے ان سے باہر جانے کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔

نواز شریف نے کہا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنادیں، ہم اپنی صفائی میں سب کچھ لائے لیکن نیب اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا۔ صحافی کے سوال پر کہ آپ کی اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ لہراتے ہوئےجواب دیا کہ یہ ڈیل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |