کراچی پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب دھماکا 2 افراد جاں بحق 12 زخمی

دھماکا کارنر میٹنگ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا، پولیس

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو فائل

لیاری کے گنجان علاقے کمہارواڑہ میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 سال کی بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان بلوچ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان بلوچ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تاہم کارنر میٹنگ میں موجود عزیر بلوچ محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمیوں کو لیاری جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا کارنر میٹنگ کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جس کے مالک کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story