بلوچستان کی گیارہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نگراں وزراء سے حلف لیا


ویب ڈیسک June 12, 2018
گیارہ رکنی کابینہ میں منظورحسین، امام بخش، عبدالسلام خان، فرزانہ بلوچ بھی شامل ہیں: فوٹو: اسکرین گریب

نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنرہاؤس بلوچستان میں گیارہ رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ تمام نگراں وزراء سے گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

گیارہ رکنی کابینہ میں منظورحسین، امام بخش، عبدالسلام خان، فرزانہ بلوچ، آغا عمربنگلزئی، ملک عنایت کاسی، نوید کلمتی، حافظ خلیل احمد، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اورخرم شہزاد شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں