الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی کل تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2018
نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی کل تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی کل تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل عام انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا تھا تاہم چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے پیش نظر اجلاس اب 14 جون کو ہوگا اور اسی حوالے سے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کو پرسوں کے سکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |