سیالکوٹ میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جاں بحق

4 مسلح ملزمان نے میچ نہ کھلانے پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک June 12, 2018
4 مسلح ملزمان نے میچ نہ کھلانے پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا فوٹو:فائل

KARACHI: تھانہ کینٹ کے علاقے والی بال میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 کھلاڑی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کے نواحی دیہات کورے میں والی بال ٹورنامنٹ جاری تھا کہ 4 افراد آئے اور میچ کھلانے کا مطالبہ کیا تاہم انہیں کھلانے سے انکار کردیا گیا جس پر فریقوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر 4 ملزمان نے میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس سے دو کھلاڑی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناکت پرویز اور یاسر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں