صوبائی وزیر اسراراللہ کے قتل میں علی امین گنڈا پور کا ہاتھ ہے بھائی
انعام اللہ گنڈا پور کا چیف جسٹس ثاقب نثار سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خودکش حملے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔
خودکش دھماکہ میں شہید صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی انعام اللہ نے سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بیٹوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کی۔
انعام اللہ نے الزام لگایا کہ ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملہ میں سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور، ان کے بھائی عمر امین سمیت 3 افراد ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار
انعام اللہ گنڈا پور نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور 50 لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا، مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2013ء میں ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خودکش حملہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 6 افراد شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے۔