سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل منظور

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم خالد یوسف باری کے خلاف ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم خالد یوسف باری کے خلاف ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم کردیا فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں سانحہ صفورا کے دہشت گردوں کو مبینہ طور پر سہولت فراہم کرنے والے ملزم خالد یوسف باری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے کہا کہ ملزم خالد یوسف باری کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگردوں کو رہائش فراہم کی اور ذہن سازی کی۔ عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ماتحت عدالت نے کالعدم تنظیم کے مبینہ کارندے خالد یوسف باری کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

واضح رہے کہ 2015 میں دہشتگردوں نے صفورا کے علاقے میں بس پر فائرنگ کرکے 46 افراد کو قتل کردیا تھا، فوجی عدالت نے سانحہ صفورا کے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی۔
Load Next Story