مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کا شکار بھارتی فوجی کی خودکشی

گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی فوج اور پولیس کے 403 اہلکاروں نے خودکشی کیں


ویب ڈیسک June 12, 2018
خود کشی کرنے والا بھارتی سپاہی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں تعینات تھا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے شدید ذہنی دباؤ کے باعث خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں تعینات بھارتی سپاہی رنجیت سنگھ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی پنجاب کے ضلع روپ نگر کے رہائشی بھارتی سپاہی کو حال ہی میں کشمیر کے ضلع پونچھ میں تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ شدید دباؤ کا شکار تھا۔

بھارتی فوج میں اپنے سینیئرز کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر یا کسی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہونے پر خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے گزشتہ ایک سال میں 403 بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے خودکشیاں کیں۔ زیادہ تر خودکشی کے واقعات میں اہلکاروں نے سرکاری اسلحے سے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کچھ عرصے قبل بھارتی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو پیغام وائرل ہوئے تھے جس میں سپاہیوں نے اپنے سینیئرز کے رویے اور ناروا سلوک کا زکر کرتے ہوئے سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر ناگفتہ بہ حالات کا تذکرہ کیا تھا۔ اس سے دلبرداشتہ بھارتی سپاہیوں کی مایوسی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جو خود کشی کا سبب بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں