شہبازشریف نے عمران خان سے 26 سوالات کے جوابات مانگ لیے
کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ ان کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟ شہباز شریف
QUETTA:
مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب اپنے کُتے کو ٹائیگر کہتے ہیں اور کارکنوں کو بھی ٹائیگرز کہتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عمران خان سے 26 سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سوالات تحریک انصاف کو اس کے وعدے اور دعوے یاد دلانے کے لئے کر رہا ہوں۔
شہباز شریف نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ 350 ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزارا سٹیڈیم اورپورے پاکستان کی بجلی؟ کیا کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم ہوگئی؟یا پوری تحریک انصاف ہی کرپٹ نکلی؟ بتایا جائے کہ کہا ں ہیں وہ آپ کے کے پی کو 100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے؟۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ملتوی
(ن) کے صدر نے پوچھا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں؟ کیا آپ بتائیں گے کہ پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا؟ آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا؟ غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے غیر ملکی کہاں چھپے ہوئے ہیں؟
شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا خیبر پختونخوا میں اقربا پروری اورمیرٹ کی دھجیاں اُڑنا بند ہو گئیں؟ کیا پی ٹی آئی الیکٹیبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیے؟ کیاعمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یُوٹرن لینا بند کردیے؟عمران نیازی جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، پھر اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے؟ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟۔