رنبیر اور دیپکا کرن جوہر کی نئی فلم میں جلوہ گر ہونگے

دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔


Net News April 28, 2013
دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون فلمساز وہدایتکار کرن جوہرکی انے والی رومانٹک فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک بار پھر ساتھ نظر ائے گی جس کے نئے گانے بالم پچکاری کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

امیتابھ بھٹاچاریہ کے گیت '' بالم پچکاری'' کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈالڈانی اور شالمالی کھولگاڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں رنبیر اور دیپکا کے ساتھ کالکی کوچلن اور ادتیہ رائے کپور رنگوں کے تہوار ہولی پر ایک دوسرے کو رنگتے اور تفریح کرتے نظرآرہے ہیں۔ ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپکا اور رنبیر کے ساتھ کالکی کوچلن ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں