گلوبل کموڈیٹی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے ریکوری

سونے، چاندی، پلاٹینم، پلاڈیم، خام تیل، تانبے، ایلومینیم، لیڈ، زنک اور چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

بعض مارکیٹس میں اشیا کی قیمتوں میں ریکوری کا رجحان عارضی لگ رہا ہے، ڈیلرز فوٹو : ایکسپریس

گلوبل کموڈیٹی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے ریکوری کا عمل جاری رہا۔

ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد گزشتہ ہفتے اشیا کے نرخ میں بہتری آئی تاہم بعض مارکیٹس میں رجحان عارضی لگ رہا ہے مگر فی الوقت مارکیٹس نے امریکا میں توقع سے کم معاشی نمو کو جھٹک دیا۔

سونے کی قیمتیں 2 سال کی کم ترین سطح پرآنے کے بعد گزشتہ ہفتے ریکور ہوئیں، دنیا بھر سے طلب بڑھنے کے بعد قیمتوں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، مرکزی خریدار بھارتی اور چینی رہے، لندن بلین مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت 1471.50 ڈالر فی اونس ہوگئی جو اس سے پچھلے ہفتے میں 1405.50ڈالر فی اونس اور 16 اپریل کو 1321.95 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی جبکہ چاندی کی قیمت 23.66 ڈالر سے بڑھ کر 24.02ڈالر فی اونس ہوگئی جو 16اپریل کواکتوبر2010 کے بعد سے کم ترین سطح 22.07ڈالر فی اونس تک گرگئی تھی۔




لندن پلاٹینم وپلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1425ڈالر سے بڑھ کر 1483ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 677ڈالر سے بڑھ کر 681ڈالر فی اونس ہوگئی، خام تیل کی مارکیٹ میںبھی ریکوری دیکھی گئی، لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی جون میں فراہمی کے لیے قیمت 99.73 ڈالر سے بڑھ کر 102.35ڈالر اور نیویارک مارکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی جون میں ترسیل کے لیے قیمت 87.97 ڈالر سے بڑھ کر92.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

بنیادی دھاتوں کے حوالے سے لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمت 6921 ڈالر سے بڑھ کر7085ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی قیمت 1885ڈالر سے 1901 ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 2001 سے بڑھ کر2,034 ڈالر، ٹن کی 20760 ڈالر سے بڑھ کر 20850ڈالر، کلئی کی 15221 ڈالر سے 15300ڈالر اور زنک کی 1877 ڈالر سے بڑھ کر 1900ڈالر فی اونس ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان رہا، ایک ہفتے میں خام چینی کی قیمت17.55 سینٹ سے کم ہو کر 17.44 سینٹ فی پائونڈ اور سفید چینی کی قیمت 500.5ڈالر سے بڑھ کر 501.4 ڈالر فی ٹن ہوگئی جبکہ ربر کی قیمت 234.4 سینٹ سے بڑھ کر 246سینٹ فی کلو ہوگئی۔
Load Next Story