سہرا ب گوٹھ سے تحریک طالبان کے 2 کارندے گرفتار واٹر کولر بم اور اسلحہ برآمد

ملزمان نے عام انتخابات سے قبل کئی اہم شخصیات کے اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی، لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کرچکے ہیں، پولیس


Staff Reporter April 28, 2013
ملزمان نے عام انتخابات سے قبل کئی اہم شخصیات کے اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی، لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کرچکے ہیں، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان کے 2ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے واٹر کولر بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، ملزمان اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ملزمان کا تعلق ولی الرحٰمن گروپ سے ہے ،ملزمان نے انتخابات سے قبل کئی اہم شخصیات کے اغوا اور دہشت گردی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے ڈی ایس پی خالد خان کی سربراہی میں کوئٹہ ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارت پر چھاپہ مارا ،اس دوران وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان اکرام اللہ اور احمد اللہ کو گرفتار کرلیا ،اس سلسلے میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ نعیم احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جوکہ بھتہ خوری اوراغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل،ایس ایم جی اورکلاشنکوف کے علاوہ واٹرکولر بم برآمد کرلیا گیا۔



بم کا وزن ڈیڑھ کلو وزنی بتایا جاتا ہے جس میں بال بیئرنگ بھی شامل ہیں،نعیم احمد نے مزید بتایا کہ ملزمان نے عام انتخابات سے قبل کئی اہم شخصیات کے اغوا کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی جبکہ اس کے علاوہ دہشت گردی کی بھی کئی وارداتوں کے پلان مکمل تھے۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کی منصوبہ بندی ناکام ہوگئی،ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ ملزمان ایک سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیداروں سے بھی ماہانہ بنیادوں پرلاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں،مذکورہ عہدیدار یہ رقم پوری کرنے کیلیے علاقے میں قائم دکانیں و کاروباری مراکز سے بھتہ وصول کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں