یو بی ایل کے اثاثے 1 ٹریلین روپے کی حد عبور کرگئے
بعد ازٹیکس منافع 4.9 ارب، فی حصص آمدنی 3.82 روپے رہی، 20 فیصدعبوری نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان۔
لاہور:
یونائیٹڈبینک لمیٹڈ (یوبی ایل) نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا۔
جنوری سے مارچ 2013 میں بینک نے 4.9 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 2 فیصد زیادہ ہے، اس دوران بینک کی فی حصص آمدنی 3.82فیصد رہی۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23اپریل کو منعقدہ اجلاس میں 20 فیصد یا 2 روپے فی حصص عبوری نقد ڈیویڈنڈ کی بھی منظوری دی، مارجنز میں کمی اور شدید دباؤ کے باوجود بینک فیس آمدن میں اضافے اور کم پرویژنز میں کامیاب رہا۔
پہلی سہ ماہی میں غیرسودی آمدنی 17 فیصد کے اضافے سے 5.1 ارب روپے رہی، فیس اور کمیشن 23 فیصد کے اضافے سے 2.7 ارب روپے رہے جس کی بڑی وجہ ترسیلات زر، برانچ لیس بینکاری آمدن میں اضافہ، عمومی بینکاری فیس میں بہتری اور بنکاشورنس کی کراس سیل تھی، ڈیویڈنڈ انکم 0.4 ارب روپے کے اضافے سے0.5 ارب رپے رہی جبکہ کیپٹل گینز 0.6 ارب روپے کے اضافے سے 1ارب روپے رہا، پرویژنز میں سال بہ سال 182 ملین روپے کی کمی ہوئی۔
انتظامی اخراجات 1 فیصد گھٹ گئے، 2012 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں اخراجات 674 ملین روپے کے اضافے سے 6.7ارب روپے رہے، اس دوران یوبی ایل نے 1ٹریلین روپے کے اثاثوں کا اہم سنگ میل عبور کیا اور دسمبر2012 کے مقابلے میں اس کے مجموعی اثاثے 5فیصد بڑھ کر1006ارب روپے تک پہنچ گئے، نیٹ ایڈوانسز کی مالیت 3 فیصدکمی سے 374ارب روپے جبکہ ڈپازٹس بڑھ کر 762ارب روپے تک پہنچ گئے۔