افغان طالبان کا ضلع کوہستان پر قبضہ گورنر سمیت 8 افراد جاں بحق

صوبہ فریاب اور سرپل میں فورسز، جنگجوئوں میں لڑائی جاری


INP/AFP June 13, 2018
افغان فوج مستقبل قریب میں نیٹو سے50 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گی، ۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں طالبان نے صوبہ فریاب کے ضلعی گورنر عبدالرحمن پناہ اور دیگر 8 افراد کو جاں بحق کرنے کے بعد ضلع کوہستان کے مرکز پر قبضہ کر لیا۔

اے ایف پی کے مطابق صوبہ فریاب اور سرپل میں طالبان اور فورسز میں لڑائی ہو رہی ہے، سرکاری حکام کے مطابق لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ ضلع کوہستان کے گورنر کے ساتھ دیگر 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں، گورنر کے ترجمان نے کہا کہ تمام افراد کو طالبان نے جاں بحق کیا ہے، صوبائی پولیس چیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ضلع کوہستان پر قبضہ کر لیا ہے، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سرپل کے ضلع سید میں بھی لڑائی جاری ہے، دریں اثنا صوبہ غزنی میں خودکش حملے میں مزید 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے، دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فوج مستقبل قریب میں نیٹو سے50 ہیلی کاپٹر حاصل کرے گی، افغان ایئر فورس کی مضبوطی افغان حکومت اور اس کے بین الاقوامی اتحادیوںکی کوششوں کی مرہون منت ہے۔

آئندہ 5 برسوں میں افغان ایئر فورس کی طاقت 5 گنا ہو جائے گی، افغان صدر نے اٹل کور کے آفیسروں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے افغان ایئر فورس کے عملے کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں افغان ایئر فورس کی طاقت 5 گنا ہو جائے گی، افغان حکومت کی طرف سے طالبان کے خلاف جنگ بندی گزشتہ روز شروع ہوگئی، جواب میں طالبان نے بھی 16 تا 18 جون جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔