
ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں 10 نکات اٹھائے گئے، ملزم نے موقف اپنایا کہ اس کے ساتھ جرم کے ارتکاب میں حافظ سہیل احمد قادری، اویس احمد آفریدی اور عامر منظور بھی ملوث تھے، اس حوالے سے جے آئی ٹی کو بھی آگاہ کیا۔
اسے اقبال جرم کیلیے 25لاکھ روپے کا لالچ دیا گیا اور کہا گیا کہ اسے عدالت سے صرف 2 یا 3 سال کی سزا ملے گی، جبکہ مدعی مقدمے کی طرف سے ابتدا میں پیش ہونے والے وکیل آفتاب باجوہ نے گفتگو میں کہا کہ میں تو شروع سے ہی یہ کہہ رہا ہوں کہ اس واقعے میں 22 افراد ملوث ہیں، ان سب کے خلاف تحقیقات کی جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔