بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب 

غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 13, 2018
دہری شہریت والےافراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں،چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والےافراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |