نواز شریف اور مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے
نواز شریف لندن میں اہلیہ کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی آج لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ
واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف، بیٹوں اور بیٹی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست
دوسری جانب نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔