قومی فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کے جانشین کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول تھری کوچنگ کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی ہے
KARACHI:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی 2 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن آج ایڈنبرا میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
اسٹیو رکسن نے نجی وجوہات کی بناءپر فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کیلئے اخبارات میں اشتہارات جاری کر دیا ہے، نئے فیلڈنگ کوچ کیلئے لیول تھری کوچنگ کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی ہے۔