آج سے موبائل بیلنس پر ٹیکس کی کٹوتی ختم

100 روپے کے کارڈ پر پورے 100 روپے کا بیلنس ملے گا

100 روپے کے کارڈ پر پورے 100 روپے کا بیلنس ملے گا، فوٹو: فائل

موبائل صارفین کے لیے عید سے قبل بڑی خوشخبری یہ ہے کہ آج سے موبائل بیلنس پر ٹیکس کی کٹوتی ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹیلی کام انڈسٹری نے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج سے موبائل کارڈ پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر 100 روپے کے لوڈ پر 35.62 روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی اور 100 روپے کا بیلنس لوڈ کرانے پر پورے 100 روپے ہی ملیں گے، تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے فیصلے پر آج رات سے عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کرلیں تاہم یہ ریلیف 15 روز کے لیے ہوگا جس کے بعد ٹیلی کام کمپنیاں ایف بی آر سے مل کر ٹیکس کٹوتی کی نئی حکمت عملی تیارکریں گی۔


یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا موبائل کارڈز پر ٹیکسز معطل کرنے کا حکم

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Load Next Story