جشن آزادی بلدیہ عظمیٰ کا اسکول 13 اور 14 اگست کو کھولنے کا اعلان

بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے نصب کیے گئے 326پولزپرقومی پرچموں کو لہرایا جائے گا،میٹروپولیٹن کمشنرکااجلاس سے خطاب


Staff Reporter August 12, 2012
وطن عزیز کا جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایاجا سکے،اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فوٹو فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام تمام اسکول 13 اور 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں کھلیں گے، تمام اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو اسکول پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس بات کا فیصلہ میٹروپولیٹن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے جشن آزادی کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا تاکہ وطن عزیز کا جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایاجا سکے،اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سوک سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کے مختلف اسکولوں کے بچے اور بچیاں مزار قائد پر قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کریں گے، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کلچر اینڈ ریکریشن محمد ریحان خان، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد خورشید، ڈائریکٹر ایجوکیشن شمیم احمد خان، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر آغامسعود، میونسپل کمشنر ایسٹ شفیق الرحمن کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے اس اجلاس میں شرکت کی، میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہم سے ہے اور ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے یہ ملک ترقی کریگا تو ہم ترقی کریں گے ملک میں خوشحالی ہوگی تو ہم خوشحال ہونگے ہمیں ملک میں اخوت، محبت اور بھائی چارے اور مساوات کو عام کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مزار قائد کے اطراف صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ احاطے کی دیواروں پر سفیدی کی جائیگی، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے نصب کیے گئے 326 پولز پرنئے قومی پرچموں کو لہرایا جائے گا، انھوں نے ہدایت کی کہ جشن آزاری کے موقع پر شاہراہ قائدین اور شارع فیصل پر صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ اکثر شہری ان راستوں سے گزر کر مزار قائد پہنچیں گے، متانت علی خان نے کہا کہ شہرمیں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی مرکزی تقریب سوک سینٹر میں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں