ڈرگ کورٹ زائدالمعیاد ادویہ فروخت کرنے پر گودام سیل کرنیکا حکم
گودام میں موجود بھاری تعداد میں زائدالمعیاد ادویہ کے لیبل اتار کر نئے لیبل چسپاں کیے جارہے تھے۔
KARACHI:
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ممبران ڈاکٹر جاوید بخاری اور ڈاکٹر نگہت قادری نے زائد المعیاد ادویہ رکھنے اور اسے دوبارہ لیبل لگا کر سپلائی کرنے کے الزام میں جوہر آباد میں واقع مفرور و اشتہاری ملزم ہمایوں اختر کے گودام کو سیل کرنیکا حکم دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جون 2008 کو محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر نے جوہر آباد کے علاقے میں چھاپہ مار ا تھا مذکورہ ملزم کے گودام میں موجود بھاری تعداد میں زائدالمعیاد ادویہ کے لیبل اتار کر نئے لیبل چسپاں کیے جارہے تھے محکمہ صحت نے ہمایوں اختر و دیگر کو گرفتار کرلیا تھا ،بعدازاں ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا ،ملزم ضمانت کرانے کے بعد کورٹ سے مفرور ہوگیا ہے، کورٹ نے متعدد بار نوٹس جاری کیے لیکن ملزم نے کورٹ میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا ۔