ذہنی تناؤ کی بیماری میں مبتلا جاپانی شہزادی7سال بعد ملک سے باہر جائیں گی

ہالینڈ کی ملکہ بیٹریکس نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے حق میں تاج سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

ہالینڈ کی ملکہ بیٹریکس نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے حق میں تاج سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ فوٹو : فائل

جاپان کی شہزادی مساکو ہالینڈ کے ویلیم الیگزینڈر کی تاج پوشی کی رسم میں شرکت کے لیے 30 اپریل کو ہیگ کا دورہ کریں گی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً 7سال بعد ذہنی تناؤ کی بیماری میں مبتلا جاپانی شہزادی کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔ ہالینڈ کی ملکہ بیٹریکس نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے حق میں تاج سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

جاپانی شہزادی مساکو کے ہمراہ ان کا شوہر ولی عہد ناروہیٹو بھی ہوگا۔ دونوں اتوار کو سرکاری دورے پر نیدرلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ جاپانی شاہی جوڑا ہالینڈ میں 6روز قیام کرے گا۔ دونوں ہالینڈ کے بادشاہ کی رسم تاج پوشی میں شرکت کے علاوہ دیگر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
Load Next Story