عیدالفطر کے 3 دن بوندا باندی اور موسم خوشگوار رہے گا

نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے،محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 14, 2018
نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

ABU DHABI: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے ایام میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی وجہ سے بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہناہے کہ اگلے 4روز کے دوران شہر میں موسم معتدل رہنے کی توقع ہے ان کا کہناہے کہ نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے ، یہ سلسلہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی برقرا ر رہ سکتا ہے اور اسی دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

شہر میں کئی روز سے کم درجہ حرارت کے باوجود حدت کے باعث بننے والے ہوا میں نمی کا تناسب بھی اگلے چندروز کے دوران معتدل رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کا احساس کم رہے گا، بدھ کو شہر میں تیز رفتار سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،ہوا میں نمی کاتناسب صبح 75 بعدازاں 62فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شہر کا موسم مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں