اسرائیلی فوج فلسطینی کے مکان پر قابض فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا

مراکش کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 60 بیڈ پر مشتمل ملٹری فیلڈ اسپتال قائم کر دیا گیا


News Agencies June 14, 2018
مراکش کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 60 بیڈ پر مشتمل ملٹری فیلڈ اسپتال قائم کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی شہری کا مکان قبضے میں لے لیا اور اس میں گھس کر مکان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا گیا۔

پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک مقامی شہری کے گھر میں گھس کر مکینوں کو باہر نکال دیا اور بڑی تعداد میں مسلح اسرائیلی فوجی گھر میں گھس گئے، فوجیوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی شہری کے مکان پر چڑھ کر پوزیشنیں سنبھال لیں۔

مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری فیلڈ اسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کا کنٹرول مراکشی حکام کے پاس ہوگا تاہم اس میں مقامی فلسطینی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

فیلڈ اسپتال کے نگراں کرنل احمد ابو نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں 13 ڈاکٹر اور 21 نرسیں خدمات انجام دیں گی جبکہ 60 بیڈ قائم کیے گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔