نواز شریف بیٹی کے ہمراہ لندن روانہ

نواز شریف اورمریم نواز قطرایئرلائن کی پروازسےدوحاکےراستےلندن کے لیے روانہ ہوئے


ویب ڈیسک June 14, 2018
نوازشریف اورمریم نواز لندن میں کلثوم نوازکےساتھ عیدمنائیں گے، فوٹوفائل

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ عید منانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ دونوں قطر ایئرلائن کی پروازسے دوحا کے راستے لندن جائیں گے جہاں نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اوراہلخانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی لندن روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملنے اور انہیں گلے لگانے کے لیے بے چین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کی والدہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی اگلے ہفتے ہوگی۔



واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کاگلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیماداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔