بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی سیکیورٹی فورسزکا ضلع باندی پورہ میں یہ آپریشن پچھلے 6 روزسے جاری ہے


ویب ڈیسک June 14, 2018
نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے آپریشن کے نام پر2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن گزشتہ 6 روزسے جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔