متحدہ مجلس عمل نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کاحتمی اعلان کردیا

ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں سے الیکشن میں حصہ لے گی


آصف محمود June 14, 2018
لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 2 خواتین امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لیں گی فوٹوفائل

متحدہ مجلس عمل لاہور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران کا حتمی اعلان کر دیا گیا ایم ایم اے قومی اسمبلی کی 12 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں سے الیکشن میں حصہ لے گی لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 2 خواتین امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لیں گی۔

متحدہ مجلس عمل نے لاہور سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی۔ لیاقت بلوچ، حافظ سلمان بٹ، فرید احمد پراچہ، امیر العظیم اور پیر اعجاز ہاشمی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔ دو خواتین جنرل نشستوں پر انتخابی میدان میں ہیں ۔ جبکہ باپ بیٹا بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایم ایم اے لاہور کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق این اے 123 سے حافظ امجد علی ، این اے 124 سے محمد افضل خان، این اے 125 حافظ سلمان بٹ، این اے 126 سے فرید احمد پراچہ، این اے 127 سے محمد ارشد بالا کوٹی، این اے 128 سے چوہدری منظور حسین گجر، این اے 130 سے لیاقت بلوچ ، این اے 131 سے وقار ندیم وڑائچ، این اے 133 پیر اعجاز احمد ہاشمی ، این اے 134 سے انیلہ محمود چوہدری، این اے 135 سےامیر العظیم اور این اے 136 سے چوہدر ی نظام الدین میو کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 145 سے حافظ بابر فاروق رحیمی، پی پی 146 سے بلال احمد میر، پی پی 147 سے چوہدری محمد شوکت، پی پی 148 سے حافظ ندیم چوہدری ، پی پی 149 سے ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ، پی پی 150 سے جبران بن سلمان بٹ، پی پی151 سے شاہد نوید ملک، پی پی 152 سے پروفیسر ابو بکر چوہدری، پی پی 153 سے زاہد شباب بٹ ، پی پی 154 سے ڈاکٹر عامر صدیقی، پی پی 155 سے سید محفوظ حسین گیلانی، پی پی 156 سے سید ارشد حسین گردیزی ، پی پی158 سے عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ، پی پی 159 سے مولانا فصیح الدین، پی پی 161 سے امیر العظیم، پی پی 164 سے حاجی نذیر احمد ایڈووکیٹ یا اکرم سندھو ، پی پی165 سے حاجی شاہد محمود زرگر، پی پی 166 سے حافظ خالد میو، پی پی 167 سے سید احسان اللہ وقاص ، پی پی 168 سے افشاں فرحین، پی پی 163 سے حافظ حیدر علی، پی پی 170 چوہدری محمود الاحد، ،پی پی 171 سے غلام حسین بلوچ، پی پی 172 سے ڈاکٹر رحمت علی شیخ، پی پی 173 سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد کےناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

پی پی 162 کے عمران بٹ یا جماعت اسلامی کے میاں خبیب نذیر اور این اے 132 سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے حافظ حیدر علی یا جماعت اسلامی کے چوہدری محمد اعجاز کے بارے میں ایم ایم اے کی مرکزی قیادت فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔