شاہ رخ اورسلمان خان کی مداحوں کو عید سے قبل عیدمبارک

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’زیرو‘ کا ایک اور ٹیزر جاری کرکے مداحوں کو عید کا تحفہ دیا۔


ویب ڈیسک June 14, 2018
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ہے فوٹو:فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں کو عید سے قبل عیدکی مبارک دی ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم 'زیرو'کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ''یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم'زیرو'کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتاہوں آپ کو فلم پسند آئے گی''۔



واضح رہے کہ فلم 'زیرو'میں شاہ رخ خان بونے کاکردار اداکررہے ہیں۔ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم'زیرو'میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم 21 دسمبر2018کونمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔