کوہاٹ کچاپکا میں آزاد انتخابی امیدوار کے دفترکےباہر دھماکا 5 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک April 28, 2013
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہنگو روڈ پر کچا پکا کے مقام پر اورکزئی سے آزاد انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا این اے 39 اورکزئی ایجنسی کے امیدوار سید نوراکبر کےدفتر کے باہرہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحیقیقات شروع کردی ہیں۔

دھماکے سے دفتر کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ تین گاڑیاں تباہ اور 3 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 10 کلو بارودی مواد استعما ل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |